ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں، 52ویں دن بھی ریکارڈ سطح پر برقرار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں، 52ویں دن بھی ریکارڈ سطح پر برقرار

Sun, 26 Dec 2021 12:14:46    S.O. News Service

نئی دہلی، 26؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  بین الاقوامی سطح پر ہفتہ کے آخر میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 52 ویں دن ملک میں مستحکم رہیں۔

52ویں دن بھی گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔ راجدھانی دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے قومی راجدھانی میں پیٹرول اسٹیشنزپر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر پر رہی۔

عالمی منڈی میں ہفتے کے آخر میں برینٹ کروڈ 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 74.13 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.46 فیصد کمی کے ساتھ 71.45 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہاتھا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

شہر کا نام ——— پٹرول (روپے لیٹر) ———— (ڈیزل روپے لیٹر)

دہلی ————— 95.41 —————— 86.67

ممبئی ————— 109.98————— 94.14

چنئی ————— 101.40 ————— 91.43

کولکاتا ————— 104.67 ————— 89.79


Share: